• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکی روڈ فائرنگ کا ایک اور زخمی جاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سرکی روڈ پرانی سبزی منڈی میں تین روز قبل لین دین کے تنازع پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا تاجر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں جاں بحق ہو گیا واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی پولیس کے مطابق سرکی روڈ ٹی کراس کے قریب پرانی سبزی منڈی میں 7 ستمبر کو عبدالباقی لین دین کے تنازع کا تصفیہ کرا رہا تھا کہ مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ثالث عبدالباقی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چھ افراد شدید زخمی ہو گئے تھے گزشتہ روز ہسپتال میں زیر علاج زخمی تاجر احمد اللہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے جر دی گئی واضح رہے کہ واقعے ہلاکتوں کی تعداد دو ہو گئی ہے جبکہ پانچ زخمی زیر علاج ہے۔
کوئٹہ سے مزید