• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے ، ہادیہ نواز بہرانی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی سیکرٹری بہبود آبادی ہادیہ نواز بہرانی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے ، موجودہ حکومت بلوچستان بھر میں ترقیاتی کاموں کو سنجیدگی کے ساتھ عملی جامہ پہنانے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ ڈیرہ مراد جمالی اور ڈیرہ اللہ یار کے عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلانے کے لئے سیوریج سسٹم کی بہتری ٹف ٹائل لگانے کے ساتھ ساتھ بلال اسٹیڈیم ڈیرہ مراد جالی ، اسٹیڈیم افیسر کلب ، پریس کلب ، میموریل ہال سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کردیا ہے ۔ میری اور جماعت کی کوشش ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرکے ان کے ثمرات سے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے عوام اور علاقہ مکینوں کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید