• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز لہڑی کا انتقال ناقابلِ تلافی نقصان ہے، نسیم الرحمٰن

کوئٹہ(خ ن) صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن خان ملاخیل جو حب کےسرکاری دورے پر ہیں ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما و ٹرانسپورٹر حاجی میر فیروز لہڑی کے انتقال کی افسوسناک خبر پر وہ فوری طور پر کراچی پہنچے اور لواحقین سے ملاقات کر کے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صوبائی مشیر نسیم الرحمن ملاخیل نے کہا کہ میر فیروز لہڑی ایک باوقار اور قدر کے حامل شخصیت تھے، ان کا انتقال ملک و صوبے کے لئے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، بعد ازاں صوبائی مشیر نے مرحوم کی میت کو کوئٹہ روانہ کرنے میں بھی شرکت کی۔
کوئٹہ سے مزید