کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکوکے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں آج شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11Kvویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم،خروٹ آباد، دوستین اور تکاتوفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی ، عالم خان اور نواں کلی فیڈرز صبح ساڑھے10بجے سے دوپہرڈھائی بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کے سریاب مل، شاہنواز، ایف جی ایس، شموزئی اور واسافیڈروںسے صبح11بجے سے سہ پہر 3بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 12ستمبرکو انڈسٹریل گرڈ کے عاصم آباد، انڈسٹریل، سریاب مل، شاہنواز، شموزئی اور ایف جی فیڈروں سے دن11 بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔اسکے علاوہ 132Kv ٹرانسمیشن لائن اور گرڈ اسٹیشنوں پر مرمتی کام کے سلسلے میں 11ستمبرکو 132kv پشین ، گلستان اورسنجاوی گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ اُسی روزجھل مگسی گرڈاسٹیشن سے صبح9بجے سے دن ایک بجے تک نیز اُسی روز لورالائی گرڈاسٹیشن کے 11Kvایکسپریس،ایم ای ایس، زنگی وال، یونیورسٹی، شبوزئی، سرغونڈ ،رورل فیڈروں سے دن 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔