• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پارٹیز کی کال پرکامیاب ہڑتال اتحاد اوریکجہتی کا نتیجہ ہے، کلثوم نیاز

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کی خواتین سیکرٹری رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں دھماکے کے خلاف آل پارٹیز کی کال پر بلوچستان بھر میں ہونے والی کامیاب ہڑتال پر تمام سیاسی جماعتوں ، وکلاء ، ٹرانسپورٹروں ، تاجر برادری اور بلوچستان کے باشعور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تاریخی ہڑتال دراصل عوامی ریفرنڈم ثابت ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام تر حکومتی دباؤ دھمکیوں اور طاقت کے استعمال کے باوجود عوام اور سیاسی کارکنوں نے جس ثابت قدمی ،حوصلے اور اتحاد کا مظاہرہ کیا وہ نہ صرف قابل تحسین بلکہ اس سے بلوچستان کے سیاسی شعور کا بھی اظہار ہوتا ہے اس ہڑتال کی کامیابی اتحاد ، یکجہتی اور ایک دوسرے کے ساتھ اخلاص کا نتیجہ ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ایک طرف بم دھماکہ میں سیاسی کارکن شہید ہوئے اور دوسری طرف پرامن ، جمہوری آواز دبائی جارہی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید