• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائیاں، 13 دکاندار گرفتار 9دکانیں سیل کر دی گئیں

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)پرائس کنٹرول کمیٹی نے مختلف کاروائیوں میں 94 دکانوں کا معائنہ 13 دکانداروں کو گرفتار کر کے 9 دکانیں سیل کر دیں اور 5 دکانداروں کو جیل منتقل کردیا جبکہ 21 دکانداروں پر جرمانے عائد ۔ضلعی انتظامیہ کوئٹہ اور پرائس کنٹرول کی کارروائیاں جاری رہیں۔ مختلف مارکیٹوں اور کاروباری مراکز میں کل 94 دکانوں کا معائنہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 13 دکاندار گرفتار کیے گئے، 5 دکانداروں کو جیل منتقل کیا گیا جبکہ 21 دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے سب ڈویڑن سریاب، صدر اور کچلاک میں تندوروں، بیف شاپس، مٹن شاپس اور چکن ڈیلرز کے خلاف پرائس کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات مسلسل جاری رہیں گے۔
کوئٹہ سے مزید