• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ گوادر معیاری علمی و تحقیقی مرکز بننے کی جانب گامزن ہے، وی سی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامعہ گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کہا ہے کہ جامعہ گوادر علمی و تحقیقی معیار کا مرکز بننے کی جانب گامزن ہےاور جلد ہی ملک کی دیگر بڑی جامعات میں شامل ہو گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اکیڈمک کونسل کے نویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منظور احمد رجسٹرار ڈاکٹر دولت خان، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جان محمد ، ڈین سائنسز ڈاکٹر محب اللہ، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ، ڈائریکٹر QEC ڈاکٹر رابعہ اسلم، چیئرمین مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ فدا حسین، چیئرپرسن ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ شہناز نور، لیکچرر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ مختار بشیر، لیکچرر کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ محترمہ حیم گل، لائبریرین غلام سرور اور ڈائریکٹر ORIC محمد ارشاد شریک ہوئے۔ جبکہ اراکین ، ایڈیشنل سیکریٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان جناب جہانزیب اور ڈائریکٹر کریکولم ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان ڈاکٹر فریدہ انجم آن لائن اجلاس میں شامل ہوئے اس موقع پر آٹھویں اجلاس کی کارروائی کی توثیق اور منظوری دیتے ہوئےسابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، جس میں تعلیمی اصلاحات اور طلبہ کی کارکردگی پر توجہ دی گئی۔ کونسل نے تعلیمی معیار اور ادارہ جاتی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس کے دوران کونسل نےمتعدد اقدامات کی منظوری دی۔
کوئٹہ سے مزید