ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 13مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ قطب پور کے علاقے عمران نواز سے نقدی و موبائل ۔ تھانہ ممتاز آباد کے علاقے اصغر علی سے نقدی ،گاڑی سے سو لیٹر ڈیزل ،موبائل وغیرہ لوٹ لئےگئے تھانہ گلگشت کے علاقے محمد فرخ کے گھر سے نقدی 2لاکھ 50ہزار طلائی زیورات و موبائل ،اسماعیل سے نقدی 50ہزار چھین لی گئی۔جبکہ تھانہ مخدوم رشید کے علاقے محمد امین کا موبائل بستی ملوک کے علاقے محمد ذوالفقار کا واٹر پمپ وغیرہ ربنواز کی موٹرسائیکل صدر جلالپور کے علاقے سجاد حسین کی موٹرسائیکل ڈی ایچ اے کے علاقے سرور کا سولر انورٹرکینٹ کے علاقے ارشاد احمد کا سوئی گیس میٹر قطب پور کے علاقے امتیاز احمد کاموبائل اور شاہ شمس کے علاقے نعیم عباس کا میٹر بجلی چوری ہوگئے۔