ملتان (سٹاف رپورٹر)ایل ایل بی کیس، جامعہ زکریا کی سینڈیکٹ نے 5سو سےزائد طلبا کے بارے میں کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ،جامعہ زکریا کے ایل ایل بی تین سالہ کیس میں انکوائری اور عدالت معاملہ چل رہا ہے تاہم 5 سوسے زائد طلبا نے عدالت عالیہ سے رجوع کررکھا ہے جن پر عدالت نے ان کی معاملات میرٹ پردیکھنے اورحل کرنے کی ہدایت کی تھی گذشتہ روز مراسلہ میں تمام کنٹرولر امتحانات کو طلبا کے تحفظات دور کرنے کےلئے ہدایت کی گئی ہے،تمام طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیس کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھ کر کنٹرولر امتحانات سے اپنا مسلہ زیر بحث لاسکتے ہیں ۔