ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی اور سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی ہدایت پر جعلی زرعی ادویات کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ ایسے ہی ایک آپریشن کے دوران 117.2 لیٹر اور 159 کلوگرام غیر قانونی زرعی ادویات ضبط کی گئیں جن کی مالیت 9,15,200 روپے ہے جبکہ ایک شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔