ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں مزید ایک نیا مریض داخل ہوا ہے۔جبکہ پہلے سے تینوں مریض زیر علاج ہیں ۔خسرہ کے شبہ میں دو نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گیسٹرو سے متاثرہ 180 مریض نشتر ، چلڈرن سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں رپورٹ ہوئے ہیں ،جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت بہتر ہونے پر ڈسچارج کردیا گیا ۔