• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزم المعصوم کے زیراہتمام عظمت رسالتؐ، تحفظِ ختم نبوتؐ میلاد کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر ) بزم المعصوم کے زیراہتمام صوفی منظور حسین الطافی کی رہائش گاہ پر عظمتِ رسالتؐ، تحفظ ختم نبوتؐ میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، صدارت صوفی محمد خلیل الطافی نے کی ، جبکہ مہمانان میں پیر صاحبز ادہ ذیشان کلیم معصومی الطافی ،صوبائی ترجمان جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب،علامہ توفیق حامدی، اور صوفی نجیف اکبر الطافی شامل تھے،جماعت اہل سنت پنجاب کے ترجمان پیر صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی ولادتِ باسعادت انسانیت کے لیے سب سے بڑی نعمت اور اللہ تعالیٰ کی سب سے عظیم رحمت ہے۔
ملتان سے مزید