ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے ورکشاپس، ہوٹلز اور بھٹوں پر کام کرنے والے مزدور بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت کر دی، محکمہ تعلیم سکول نے سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی ہےکہ مزدور بچوں کے والدین سے مل کر انہیں سکولوں میں داخل کرایا جائے، علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کو ان محنت کش اور محروم بچوں کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جن مزدور بچوں کی عمریں زیادہ ہوں انہیں شام کی کلاسز میں داخلہ دیا جائے گا۔