ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی پالیسی نے تاجروں پر مالی بوجھ ڈال دیا رواں برس بورڈ نے ایک نئی پالیسی متعارف کرائی کہ اگر فراہم کردہ کتب میں اگر کوئی کتاب مکمل نہیں، مس پرنٹ ہے یا خراب ہے تو اس کی ذمے داری تاجر پر ہوگی وہ کتب واپس یا تبدیل نہیں ہوں گی ، نئے تعلیمی سیشن کے آغاز پر بورڈ کی طرف سے لگائی گئی اس پابندی نے تاجروں کو لاکھوں کا نقصان پہنچا دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ بورڈ سے آرڈر بند بورے میں ملتے ہیں ان کتب کوکیسے چیک کیا جاسکتا ہے سرکاری کتب پر صرف چند پیسے کی بچت ہے ، انہوں نے وزیرا علیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتحال کانوٹس لیں ۔