ملتان،شجاع آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر نے موضع طاہر پور کے سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری نے گورنمنٹ پرائمری سکول طاہر پور میں قائم ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور مریم نواز فیلڈ ہسپتال و لائیو اسٹاک کاونٹر کا بھی وزٹ کیا۔ انہوں نے کھانے کے نظام کو چیک کیا اور ریسکیو سہولیات بارے دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سیدہ حمیرا شاہ نے بتایا کہ انتظامیہ اس وقت تحصیل میں 3900 سیلاب متاثرین کی میزبانی کر رہی ہے، جبکہ طاہر پور فلڈ ریلیف کیمپ میں 1700 متاثرین قیام پذیر ہیں۔