• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اغوا ،زیادتی،فراڈ ،منشیات فروشی‘ساؤنڈ اورہیلتھ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) اغوا، زیادتی،فراڈ ،منشیات فروشی،ساؤنڈ اورہیلتھ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمات درج، مظفر آباد پولیس نےایگری کلچر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ملزم محمد سہیل کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے کے الزام میں پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔گلگشت پولیس کو شاہ میر نے بتایا کہ میرا بھائی حسن مصطفی سائیکل پر پاپڑ جارہاتھا کہ تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔قطب پور پولیس کو فوڈ کے ملازم طارق نے بتایا کہ دوران انسپکشن ملزم شاہد اقبال کی فیکٹری کو چیک کیا جہاں پر ناقص صفائی کا نظام پایا گیا پولیس نے پاپڑ فیکٹری مالک شاہد اقبال کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے امام مسجد قاری محمد منظور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، شہری کی زمین پر قبضہ کی کوشش کرنے کے الزام میں پولیس نے چار نامزد اور دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ڈی ایچ اے پولیس نے لڑکی کو اغوا کرنے پر منور ،شان اور عمران کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔کینٹ پولیس نے 9سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے کے الزام میں محمد یوسف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، شہری سے فراڈ کرکے ایک کروڑ سے زائد رقم ہتھیانے کے الزام میں ملزم حیدر نقوی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،منشیات فروشی کے الزام میں نذیر مسیح کو گرفتار کرلیا۔
ملتان سے مزید