• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرین لائن منصوبہ نامکمل، بارش میں چھتیں ٹپکتی رہیں، لفٹس، زینے خراب

کراچی (اعجاز احمد /اسٹاف رپورٹر) گرین لائن منصوبہ نامکمل، بارش میں چھتیں ٹپکتی رہیں، لفٹس، زینے خراب، 10سال پہلے شروع کیا گیا، تکمیل کے منتظر شہری تاحال بھرپور استفادہ نہیں کر پا رہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں سے جہاں کراچی کا انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے، وہیں دیگر اداروں اور منصوبوں کے نقائص بھی کھل کر سامنے آگئے ہیں، ایسے ہی منصوبوں میں سے ایک وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے معاشی حب کراچی میں زیر تعمیر بی آر ٹی، گرین لائن منصوبہ بھی ہے جو قریباً 10سال پہلے شروع کیا گیا تھا، مگر اب تک نامکمل ہے، جسکے باعث شہری اس منصوبے سے اس طرح فائدہ نہیں اٹھا پارہے۔

ملک بھر سے سے مزید