راولپنڈی (نیوز رپورٹر) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سےعراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محنّد غالب محمد رادی الاسدی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران دونوں معززین نے عالمی اور علاقائی جغرافیائی تزویراتی منظر نامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔