• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سطح پر غیر یقینی، تنازعات سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ

کراچی (نیوز ڈیسک) سونے کی قیمتیں اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں، کیونکہ سرمایہ کار غیر یقینی عالمی حالات میں اپنی سرمایے کے تحفظ کی تلاش میں ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران سونے کی قیمت تقریباً ایک تہائی بڑھ چکی ہے۔ گولڈ مین سیچز نے پیشگوئی کی ہے کہ سونے کی قیمت چار ہزار ڈالر فی اونس سے بھی اوپر جا سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، عالمی تنازعات، اقتصادی غیر یقینی اور بڑھتے خطرات کے سبب سرمایہ کار سونے میں سرمایہ کاری کو محفوظ سمجھ رہے ہیں۔ ایک ماہر کا کہنا ہے کہ مالیاتی مارکیٹس کا سب سے بڑا دشمن غیر یقینی ہوتا ہے، ایسے حالات میں سونا سرمایہ کاروں کی پہلی پسند ہوتا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید