اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستانی اسٹارٹ اپ کی تیار کردہ ڈیوائس کو گیزرپر لگانے سے گیس کا بل 70فیصد تک کم ہو سکتا ہے ، اس بات کا انکشاف گزشتہ روز نیشنل انکیوبیشن سنٹر اسلام آباد میں ثناء خٹک نے ایک بریفنگ کے دوران کیا ، انہوں نے بتایا کہ یہ ڈیوائس انٹرنیٹ کے ذریعے چلتی ہے اس ڈیوائس کو ایزی گیزر ڈیوائس کا نام دیا گیا ہے۔