لاہور (رپورٹ:عیشہ آصف)ماہرین نے کہا ہے کہ سروائیکل کینسر خواتین میں پائی جانیوالی خاموش مگر مہلک بیماری،علاج سے نجات ممک ہے۔یہ ایک وائرس کی وجہ سے ہوتا ہے، جسے ہیومن پپیلوما وائرس کہا جاتا ہے۔ یہ ایک خاموش کینسر ہے، ابتدا میں اس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔ لیکن وقت کے ساتھ یہ سنگین بیماری کا سبب بن سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز)اور عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار بعنوان "پنجاب میں سروئیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین کا آغاز" میں کیا ۔ جس میں مہمان خصوصی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرتھے۔حرف آغاز ڈاکٹر ثمرہ خرم (پروگرام ڈائریکٹر PACP P&SHC ڈیپارٹمنٹ پنجاب) نے کیا۔ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر جمشید احمد(ہیڈآف آفس پنجاب عالمی ادارہ صحت)، ڈاکٹر قرۃ العین(ہیلتھ سپیشلسٹ یونیسیف)، ڈاکٹر نورین ظفر(نمائندہ بین الاقوامی پایلوما وائرس سوسائٹی)، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل(وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈکل یونیورسٹی)، ڈاکٹر نعیم ظفر(صدر پی پی اے پنجاب)، ڈاکٹر عامرہ شامی(ڈائرکٹر انمول ہسپتال) ،پروفیسر ڈاکٹر عرشہ میر (ماس کام ڈیپارٹمنٹ ایل سی ڈبلیو یو)،پروفیسر ڈاکٹر منیبہ افتخار (ماس کام ڈیپارٹمنٹ ایل سی ڈبلیو یو)،پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ شامی (سینئر کنسلٹنٹ کینسر کیئر ہسپتال، گائنی کا شعبہ آنکولوجی)،ڈاکٹر انیبہ خالد(عالمی ادارہ صحت)،ڈاکٹر مہروز سلیم( ٹیکنیکل آفیسر عالمی ادارہ صحت )،ڈاکٹر خرم مبین خان( امیونائزیشن اڤیسر یونیسیف)شامل تھے، میزبانی کے فرائض واصف ناگی چئیرمین میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ نے سر انجام دیے۔وزیر صحت خواجہ عمران نے کہا کہ ہم اس ویکسین کو پورے پنجاب بھر میں متعارف کرا رہے ہیں اور یہ کیمپین سیلاب متاثرہ علاقوں سے شروع کی جائے گی ۔