• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے قومی گندم پالیسی کا روڈ میپ پیش کر دیا

اسلام آباد ( ناصر چشتی )حکومت نے قومی گندم پالیسی کا روڈمیپ پیش کر دیا، نئی گندم پالیسی تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول وفاقی اور صوبائی حکومتوں، کسان تنظیموں اور فوڈ انڈسٹری سے جامع مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی تاکہ اجتماعی ملکیت اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں قومی گندم پالیسی اور 2025/26 کے لیے گندم مینجمنٹ اسٹریٹجی اور آئندہ برسوں کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، نئے روڈمیپ کی خاص بات طویل المدتی منصوبے کے طور پر غذائی تحفظ کو یقینی بنانے، کسانوں کے روزگار کو محفوظ رکھنے، صارفین کے مفادات کا دفاع کرنے اور مارکیٹ میں ممکنہ بحران اور ماحولیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائینگے۔

ملک بھر سے سے مزید