• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیشن جج منیر بخش بھٹو تین سال کیلئے چیئرپرسن واٹر کارپوریشن ٹربیونل تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) محکمہ قانون پارلیمانی امور و فوجداری استغاثہ حکومت سندھ کا اہم فیصلہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیر بخش بھٹو کو آئندہ تین سال کے لئے چیئرپرسن واٹر کارپوریشن ٹربیونل تعینات کر دیا ہے۔ صوبائی سیکریٹری قانون علی احمد بلوچ نے تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق منیر بخش بھٹو کی تقرری تین 3سال کے لیے کی گئی ہے اور تقرری پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا۔ تعیناتی کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایکٹ 2023 کی دفعہ 37(1)(i) کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ سی ای او واٹر کارپوریشن اور میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام ادارے میں احتساب کی جانب ایک مثبت سفر ہے،تقرری قانونی مسائل کے حل کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی ۔

ملک بھر سے سے مزید