• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنیوں سے معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ سونا، تانبا و دیگر نایاب معدنیات نکالنے کیلئے دو امریکی کمپنیوں سے معاہدہ تاریخی سنگ میل ہے، امریکی سرمایہ کاری کا یہ فیصلہ ریکارڈ اور موجودہ حکومت کی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی کامیاب حکمت عملی کا ثبوت ہے، اس معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں پاکستان کے معدنیات کے اہم شعبے میں تقریباً 50کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی،یہ معاہدہ دفاع، ٹیکنالوجی کی صنعتوں کے لیے ضروری معدنیات کی رینج میں تعاون کے لیے ایک فریم ورک قائم کرے گا۔ اس معاہدے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان پائیدار دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی، پائیدار ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ملازمتوں کی تخلیق کے نئے مواقع بھی سامنے آئیں گے۔ اس وقت پاکستان کو برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے، جو ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر بنانے میں اہم ثابت ہوگی۔
ملک بھر سے سے مزید