پشاور( نسرین جبین) روزنامہ جنگ اور دی نیوز انٹرنیشنل( جنگ گروپ) کے زیر اہتمام پشاور شیرارینہ میں تعلیمی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس میں ملکی اور بین الاقوامی40سے زائد تعلیمی اداروں نے سٹالز لگائے جن میں سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز اور پروفیشنل ادارے شامل تھے ایکسپو کی اہمیت کے پیش نظر پشاور کے مختلف سکولوں اور کالجوں کے طلبہ اور طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور تعلیمی ایکسپو کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا صبح 10 بجے سے شروع ہونے والا تعلیمی ایکسپو شام پانچ بجے تک جاری رہا جس میں طلبہ نے اور ان کے والدین نے انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا اور معلومات اکٹھی کی،انفارمیشن ٹیکنالوجی میڈیکل سائنسز ،انجینئرنگ ،چارٹرڈ اکاؤنٹنسی، بین الاقوامی سکالرشپس ،پوسٹ گریجویٹ ایجوکیشن میں داخلوں سے متعلق آ گا ہی دی گئی، ایکسپو میں برٹش کونسل ،یو ایس، چائنہ ،امریکہ سمیت مختلف ملکوں کے اعلی تعلیمی اداروں نے سٹالز لگائے بلکہ پاکستان کے مختلف شہروں سے بھی نہ صرف نجی بلکہ سرکاری کالجوں اور یونیورسٹیز نے بھی سٹالز لگائے۔