ملتان(سٹاف رپورٹر) بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں 6افراد کیخلاف مقدمات درج ، بی زیڈ پولیس کو عمران نے بتایا کہ ملزمان فیصل اور سمیع اللہ نے لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دیا دریں اثنا کینٹ پولیس کو محمد سعید نے بتایا کہ ملزم سید ثقلین نے 9لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو کیش ہی نہ ہوسکا اسی تھانہ جبکہ ممتاز آباد پولیس کو محمد جاوید نے بتایا کہ ملزمان محمد یوسف اور ریاض نے امانتا گاڑیاں دی ملزمان نے گاڑیاں فروخت کرکے رقم ہڑپ کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،منشیات فروشی کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج ، پولیس نے 15پر جھوٹی اطلاع کرنے کے الزام میں خاتون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،ٹریفک حادثہ میں 8سالہ بچہ کے زخمی ہونے کے الزام میں پولیس نے نامعلوم ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے اغوا کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔پولیس نے اشتہاری ملزم کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، گلگشت پولیس نے آفس ملازمہ کو مبینہ حراساں کرنے کی اطلاع پر تحقیقات شروع کردی جب کہ سیتل ماڑی پولیس نے مبینہ زیادتی کی اطلاع پر ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔