ملتان(سٹاف رپورٹر) بیرون ملک سے آنے والے غیر ملکی باشندےسے کسٹم ملازمین نے 10بوتل شراب برآمد کرلی ، معلوم ہوا ہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز نمبری FZ317 دبئی سے ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو ایک چینی باشندےکےسفری بیگ کی سکیننگ کے دوران 10بوتل ولایتی شراب برآمد کرلی جسے کسٹم ملازمین نے ضبط کرلی اور چینی باشندےکو ایئر پورٹ سے روانہ کردیا ۔