• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرہ سکولوں کی بحالی اولین ترجیح ہے‘ وزیر تعلیم پنجاب

ملتان(سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ سکولوں کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب متاثرہ فلڈ کیمپوں میں قائم فیلڈ سکولز کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان، سی ای او ایجوکیشن ملتان ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ اور اے ایس پی ہلار خان چانڈیو ہمراہ تھے۔ صوبائی وزیر رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو ٹینٹ، تین وقت کا کھانا، بچوں کیلئے دودھ، ادویہ اور پینے کیلئے صاف پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔
ملتان سے مزید