ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے ضلعی صدر سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان تاجروں اور کاروباری طبقے کو برداشت کرنا پڑا ہے۔ تجارتی مراکز اور بازار متاثر ہونے سے کاروباری سرگرمیاں تقریباً معطل ہو چکی ہیں جبکہ تاجر بھاری مالی خسارے سے دوچار ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر تاجروں کے قرضوں پر سود (مارک اپ ریٹ) ختم کرے اور نئے بلاسود قرضے جاری کرے تاکہ تاجر دوبارہ اپنے کاروبار کو کھڑا کر سکیں ۔