لاہور(خبرنگار) جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں وحدتِ امت کانفرنس بعنوان "ظلم کے مقابل، عالمِ اسلام خاموش کیوں؟" منعقد ہوئی جس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی۔ کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علماء کرام، مذہبی جماعتوں کے سربراہان، مشائخِ عظام اور اکابرین شریک ہوئے۔ مقررین میں مولانا ڈاکٹر عبدالخبیر آزاد، جناب لیاقت بلوچ، مولانا امیر حمزہ، مولانا حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا عبد المالک، پیر غلام رسول اویسی، مفتی زبیر فہیم و دیگر شامل تھے۔