• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا کی ناکامی،گجرات میں اربوں لگانے والوں سے پوچھا جائے،بلال یاسین

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ گجرات میں اربوں روپے لگانے والوں سے واسا سسٹم کی ناکامی بارے ضرور پوچھنا چاہیے، پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈی سلٹنگ مہم کا بھرپور آغاز کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 6 اضلاع کی مشینری اور عملے نے نکاسی آب کو ممکن بنایا گیا ۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے واسا ہیڈکوارٹر میں ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی،ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور تمام واسا کے ایم ڈیز نے موجود صورتحال اور مون سون بارشوں بارے تفصیلی بریفنگ دی، گجرات اور سیالکوٹ میں پانی کے بہاؤ ،نکاسی اور دیگر اقدامات بارے بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا۔
لاہور سے مزید