• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

HPVویکسینیشن مہم کاآغاز15ستمبرسے ہوگا،ڈائریکٹرای پی آئی پنجاب

لاہور(خصوصی نمائندہ)پنجاب نے ہیومن پیپیلوما وائرس سے متعلق سروائیکل کینسر کی روک تھام کے لیے 15 سے 27 ستمبر 2025 تک HPV ویکسین مہم شروع کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ای پی آئی پنجاب ڈاکٹرثمرہ خرم نے گزشتہ روز صحافیوں کے لیے منعقدہ بریفنگ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر جھپیگو کی کنٹری ڈائریکٹر محترمہ آمنہ خان، انٹرنیشنل پیپیلوما وائرس سوسائٹی کی سفیر ڈاکٹر نورین ظفر، ڈین آئی پی ایچ ڈاکٹر سائرہ افضل، ڈبلیو ایچ او کی نمائندہ انیبہ خالد، یونیسیف کے ایمیونائزیشن آفیسر خرم مبین خان اور دیگر موجود تھے۔ اپنے افتتاحی خطاب میں، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز (ای پی آئی) ڈاکٹر ثمرہ خرم نے کہا کہ " ملک گیر HPV ویکسینیشن مہم کا ہدف 9 سے 14 سال کی لڑکیاں ہیں۔
لاہور سے مزید