لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور جنرل ہسپتال کی میڈیکل ٹیمیں ضلع قصور کے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ شہریوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کر رہی ہیں۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا ہے کہ متاثرہ عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات یقینی بنانے کے لیے ہسپتال کے پروفیسرز سمیت عملہ روزانہ متاثرہ علاقوں میں جا رہا ہے۔