لاہور(خبرنگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،جلال پورپیر والا سمیت دیگر اضلاع میں کشتیوں کے ذریعے متاثرہ شہریوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ، جلال پور میں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے کشتی الٹنے کے بعد شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا، مرکزی مسلم لیگ کے رہنما قاری یعقوب شیخ امدادی کاموں کی نگرانی کے لئے متاثرہ اضلاع کے دورے پر ہیں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔