• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے ہزاروں گاؤ ں سیلاب کی نذرہوگئے،گورنرپنجاب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ بھارتی آبی دہشت گردی کی وجہ سے پنجاب کے ہزاروں گاؤں سیلاب کی نذر ہوگئے۔ گورنر پنجاب نے پارٹی کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب متاثرہ بہن بھائیوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں قائم ریلیف کیمپس میں ریڈ کریسنٹ کے ذریعے متاثرین کو کھانے پینے کی اشیا سمیت طبی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں ۔
لاہور سے مزید