لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر محمد رمضان بٹ کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کو آئندہ تین سال کیلئے لیسکو کا چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ انجینئر محمد رمضان بٹ رواں برس اپریل سے بطور سی ای او لیسکو خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے اپنی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر لیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی ترقی اور صارفین کی خدمت کیلئے ہمیشہ کی طرح دن رات کوشاں رہیں گے ۔