• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حلقہ پی بی 41 کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ولی محمد نورزئی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا ہے کہ حلقہ پی بی 41 کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ، میرے دروازے حلقے کے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں ، یہ بات انہوں نے عبدالغفار کاکڑ کی قیادت میں سرکی روڈ رحمت کالونی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفد نے ملاقات میں سرکی روڈ رحمت کالونی میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر حاجی ولی محمد نورزئی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ رحمت کالونی سرکی روڈ میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدیدی مشکلات کا سامنا ہے ، وفد نے انہیں کالونی کی مختلف گلیوں میں بجلی کی کم وولٹیج اور ٹرانسفارمرز کی بار بار خرابی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جس پر حاجی ولی محمد نورزئی نے وفد کو یقین دلایا کہ عوام کے بنیادی مسائل حل اور رحمت کالونی کے لیے ٹرانسفارمر منظور کرائے جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید