• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی: وین کے مسافر سے اسلحہ برآمد، گرفتار کر لیا گیا

 کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) لورالائی پولیس نے  اسلحے کی اسمگلنگ کو کوشش ناکام بناتے ہوئے دوران چیکنگ وین کے مسافر سے اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا  پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ  کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ لورالائی سے اسلحہ اسمگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر ڈی آئی جی نے ایس ایس پی  احمد سلطان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ شب تین بجے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے چیک شروع کی اسی دوران لورالائی سے میختر جانے والی وین سے مسافر جمیل احمد کے بیگ سے سات عدد پسٹل اور نو پچاس کارتوس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا ۔
کوئٹہ سے مزید