• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں انٹرنل کمبسٹن انجن (ICE) کی جگہ الیکٹرک گاڑیوں کی قبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس ضمن میں ایک نیو انرجی وہیکل مینوفیکچرنگ کمپنی نے انقلابی ٹیکنالوجی سے لیس گاڑی معتارف کروائی ہے، جس کی قیمت ایک کروڑ 99 لاکھ 50 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ پہلی پلگ ان ہائبر ڈپک اپ گاڑی (PHEV) ہے۔ یہ طاقت، رفتار اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج ہے۔ 

اس میں مختلف زمینی حالات جیسے کیچڑ، برف اور ریت کے لیے علیحدہ ڈرائیونگ موڈز موجود ہیں۔ اس گاڑی کا نظام دیگر ہائبرڈ گاڑیوں سے منفرد ہے یہ صرف بجلی اور پیٹرول کاامتزاج بنانے کے بجائے برقی ڈرائیور کو ترجیح دیتا ہے اور انجن کوصرف ایک مؤثر رینج ایکسٹینڈر(range extender) کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

اس گاڑی میں ( Dual Mode Super Hybrid Off-Road ) ٹیکنالوجی شامل ہےجو جدید الیکٹرک صلاحیتوں کو شاندار آف روڈ کارکردگی سے جوڑتی ہے۔ اس کاCell-to-Chassis بیٹری سسٹم سخت راستوں پر حفاظت یقینی بناتا ہے، جب کہ اس کا مضبوط سسپنشن نظام ہر سفر کو آرام دہ بناتا ہے۔

اس میں وائس کمانڈ سے کنٹرول ہونے والا کاک پٹ، ذہین بریکنگ سسٹم اور دیگر معاون ڈرائیونگ سہولیات موجود ہیں جو اسمارٹ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں نیا معیار قائم کرتی ہیں۔

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مزید
ٹیکنالوجی سے مزید