اس ترقی یافتہ دور میں نہ صرف جدید چیزیں منظر ِعام آرہی ہیں بلکہ گوگل بھی اپنی ڈڑائیو میں نت نئی آپشن کا اضافہ کررہا ہے۔ اس سلسلے میں گوگل ڈرائیو میں ویڈیو ایڈیٹنگ کا فیچر متعارف کرایا ہے۔
حال ہی میں گوگل نے اپنے کلاؤڈ اسٹوریج پلیٹ فارم پر آٹومیٹک کیپشننگ، وژوئل ری ڈیزائن، نئی اپ ڈیٹ ہونے ولی ویڈیوز کے لیے انسٹنٹ پلے بیک، ٹائم اسٹیمپڈ ٹرانسکرپٹ اور یوٹیوب کے جیسا تھمب نیل پری ویو فیچر متعارف کرایا تھا۔
ورک اسپیس ڈومین کے صارفین جلد ہی ڈرائیو میں ویڈیو چلانے پر دائیں ہاتھ پر اوپر کی جانب جامنی رنگ کا گوگل وڈز کا نشان دیکھ سکیں گے۔ اس نشان کو کلک کرنے چلائی گئی ویڈیو گوگل وڈز میں کھلے گی اور صارفین اس میں ٹرمنگ، میوزک جیسے میڈیا کا اضافہ، ٹیکسٹ اوور لے کا اضافہ اور اس جیسے دیگر امور انجام دے سکیں گے۔
ایڈیٹنگ تمام ہونے کے بعد ایک وڈز فائل بن جاتی ہے، جس کے بعد صارف کو فائل کو علیحدہ سے سیو یا ایکسپورٹ کرنا ہوتا ہے۔ یہ فیچر صرف ایم پی 4، کوئک ٹائم، او جی جی اور ویب ایم ویڈیوز پر کام کر سکے گا جو کہ دورانیے میں 35 منٹ اور سائز میں 4 جی بی سے کم ہوگی۔