امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے مشترکہ حکمتِ عملی ہی روسی صدر پیوٹن کی جنگی مشین کو کمزور کر سکتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے جی 7 اور یورپی یونین سے روسی تیل خرید نے پر بھارت اور چین پر محصولات لگانے پر زور دیا ہے۔
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ روسی تیل خریدنے والے ممالک پر مشترکہ محصولات لگائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ صرف متحدہ حکمتِ عملی ہی یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر ثابت ہوسکتی ہے۔
امریکی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ صرف مشترکہ حکمتِ عملی ہی پیوٹن کو جنگ میں کمزور کر سکتی ہے۔
دوسری جانب جی 7 وزرائے خزانہ کا اجلاس کینیڈین وزیرِخزانہ فرانسوا-فلپ شیمپین کی زیرِصدارت ہوا۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں جی 7 وزرائے خزانہ روس پر مزید پابندیوں اور محصولات پر غور کیا۔
یوکرین کے دفاع کےلیےمنجمد روسی اثاثوں کے استعمال پر بات چیت کو تیز کریں گے، جی7 وزراخزانہ میں اتفاق ہوگیا ہے۔