• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس: 7.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

روس کے کامچٹکا علاقے کے مشرقی ساحل کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق آج صبح محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 ریکارڈ کی گئی۔

یو ایس جی ایس کے مطابق، زلزلے کا مرکز پیٹرو پاولوسک کامچٹسکے کے مشرق میں 111.7 کلومیٹر (69.3 میل) مشرق میں تھا اور اس کی گہرائی 39 کلومیٹر تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر (پی ٹی ڈبلیو سی) کے مطابق زلزلے سے ممکنہ سونامی آنے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

پی ٹی ڈبلیو سی نے اس سے قبل ممکنہ سونامی کا خطرہ ظاہر کیا تھا، تاہم اب مرکز کا کہنا ہے کہ اب سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال روس کا جزیرہ نما کامچٹکا 20 جولائی کو پانچ طاقتور زلزلوں کی زد میں آیا  تھا، جس میں سب سے بڑے زلزلے کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید