• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا تنخواہ میں اضافے کیلئے مختلف شہروں میں احتجاج

تصویر، اسکرین گریب
تصویر، اسکرین گریب

بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا ضروریات پوری نہ ہونے اور مراعات نہ ملنے پر ریاست بہار کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

پٹنا میں احتجاج کرتے ہوئے بھارتی آرمی کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں پھیلا دیں گے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج کرنے والوں میں سابق اور حاضر سروس دونوں فوجی اہلکار شامل تھے۔

اس حوالے سے یونین کا کہنا تھا کہ ڈائل-112 کو فعال بنانے کے بعد سے اب تک 15 سابق فوجی ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔

یونین کا کہنا تھا کہ ڈائل-112 میں ملازمت کرنے والے سابق فوجیوں کو فلاحی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔

مظاہرے میں موجود ایک شخص نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کب سے مطالبات کر رہے تھے اور اس حوالے سے کئی خطوط بھی دیے لیکن ہماری سنی نہیں جارہی تھی۔

مظاہرے میں شریک شخص نے مزید کہا کہ آخر میں ہار کر ہم نے سڑک پر اترنے کا فیصلہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید