• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق آباد، نبی شاہ کے مقام پر زمیندارہ بند ٹوٹ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں بنگلا دلکشا کے قریب نبی شاہ کے مقام پر زمیندارہ بند ٹوٹ گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلابی پانی دیہات میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور بستیاں زیر آب آگئیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق رابطہ سڑکیں ڈوب گئیں ہیں اور علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق حفاظتی بند محفوظ ہے، پانی صرف کچے کے علاقے کو متاثر کر رہا ہے جبکہ چاچڑاں میں سیکڑوں مکانات دریا برد ہوئے اور بستیاں زیر آب آگئیں۔

قومی خبریں سے مزید