• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیٹو ممالک راضی ہوں تو روس پر بڑی پابندیوں کیلئے تیار ہوں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس پر بڑی پابندیاں لگانے کو نیٹو ممالک کی رضامندی سے مشروط کردیا۔

امریکی صدر نے نیٹو ممالک کو لکھے گئے خط میں کہا کہ نیٹو ممالک راضی ہوں تو روس پر بڑی پابندیاں لگانے کےلیے تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو ممالک بھی روس کے خلاف ایسے ہی اقدامات شروع کریں، وہ ماسکو سے ایندھن خریدنا بند کردیں تو بڑی پابندیوں کےلیے تیار ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ چین پر 50 سے 100 فیصد مشروط ٹیرف یوکرین جنگ کے خاتمے میں مددگار ہوگا، نیٹو کا چین پر مشروط ٹیرف روس یوکرین جنگ کے خاتمے کے بعد معطل ہوجائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ چین کا روس پر مضبوط کنٹرول ہے اور ٹیرف چین کی گرفت کو کمزور کردے گا، یوکرین جنگ ہماری نہیں، بائیڈن اور زیلنسکی کی شروع کی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں جنگ روکنے، یوکرینی اور روسیوں کی جانیں بچانے میں مدد کر رہا ہوں، جیسا میں کہہ رہا ہوں نیٹو ویسا کرے تو یوکرین جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو ایسا نہیں کرتا تو میرا وقت اور امریکیوں کا پیسہ ضائع کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید