• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکون اور اہلیہ کی راہیں جدا ہونے کے قریب،طلاق کی درخواست دائر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

معروف امریکی گلوکار ایکون کی اہلیہ ٹومیکا تھیام نے شادی کی 29 ویں سالگرہ سے چند روز قبل طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹومیکا نے شادی کی 29 ویں سالگرہ سے صرف 4 روز قبل عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کردی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمع کرائے گئے دستاویزات میں طلاق کی وجہ ناقابلِ حل اختلافات بیان کیے گئے ہیں۔ 1996ء میں شادی کرنے والی اس جوڑی کی ایک 17 سالہ بیٹی جرنی ہے۔ 

درخواست میں ٹومیکا نے بیٹی کی مشترکہ قانونی کسٹڈی مانگی ہے جبکہ جسمانی کسٹڈی اپنی تحویل میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے نان نفقہ (spousal support) کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

ایکون نے اسمیَک دیٹ اور ڈونٹ میٹر جیسے مقبول گانوں سے شہرت حاصل کی، وہ شادی اور خاندان سے متعلق اپنے منفرد خیالات کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہے ہیں۔

 ایک انٹرویو میں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ان کے 9 بچے ہیں اور ایک باپ کی حیثیت سے ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بہتر مستقبل دیں۔

ابھی تک ایکون اور ٹومیکا نے طلاق کی درخواست پر کوئی عوامی بیان جاری نہیں کیا، تاہم شادی کی سالگرہ کے قریب اس فیصلے نے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید