• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن: مظاہروں میں 25 پولیس افسران زخمی، 26 افراد گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

برطانوی دارالحکومت لندن میں  دائیں بازو کے  رہنما ٹومی روبنسن کے زیرِ اہتمام مظاہرے میں 26 پولیس افسران زخمی ہو گئے جبکہ ہنگامہ آرائی میں ملوث 25 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ہفتے کو یونائیٹ دی کنگڈم کے عنوان سے ہونے والے دائیں بازو کے مظاہرے کے شرکاء کی تعداد تقریباً ڈیڑھ لاکھ تھی۔

تفصیلات کے مطابق دائیں بازو کے مظاہرے کے شرکاء اور جوابی مظاہرے کے شرکاء کو ایک دوسرے سے دور رکھنے کے لیے پولیس کو سخت جدوجہد کرنا پڑی اس دوران دائیں بازو کے شرکاء کی طرف سے پولیس پر بوتلیں اور دیگر اشیاء پھینکی جاتی رہیں جن سے 4 پولیس افسران شدید زخمی بھی ہوئے۔

میٹ پولیس نے مظاہرے کے دوران تشدد کو ناقابلِ قبول قرار دیا ہے، مظاہروں کے سبب 1500 سے زائد پولیس افسران کو تعینات کیا گیا تھا، 500 پولیس افسران کی خدمات دیگر فورسز سے حاصل کی گئی تھیں۔

اسسٹنٹ کمشنر میٹ ٹوئسٹ کے مطابق مظاہرین کی اکثریت پرامن طریقے سے احتجاج کرنے آئے تھے لیکن کچھ افراد ہنگامہ آرائی کرنے بھی آئے تھے، جس کے سبب چند پولیس افسران کے دانت، ناک، کمر اور سر پر چوٹیں آئیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہنگامہ کرنے والے 25 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور دیگر کو بھی جلد تلاش کرکے گرفتار کریں گے۔

ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے پولیس پر حملہ کرنے والوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد سے قانون اپنے پوری قوت سے نمٹے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید