اسلام آباد ( رپورٹ/ رانا مسعود حسین ) اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ایمان مزاری کے درمیان عدالت میں تلخ مکالمہ کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کورٹ روم 1 کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست دیدی ہے ۔ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار کو تحریری درخواست دی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ 11 ستمبر کو چیف جسٹس کی عدالت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، چیف جسٹس اور میرے درمیان مکالمے کی فوٹیج محفوظ کرنا لازم ہے۔ ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے استدعا کی ہے کہ کورٹ روم ون کی 11 ستمبر کی 9 سے 11 بجے تک کی فوٹیج محفوظ کی جائے۔یہ بھی استدعا کی ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی ایک کاپی مجھے بھی فراہم کی جائے۔ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست کے ساتھ ایک یو ایس بی بھی جمع کروا دی ہے۔