• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو فیصد اشرافیہ نے خلق خدا کو پیدائشی حق سے محروم کر رکھا ہے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے عالمی یومِ جمہوریت پر کہا ہے کہ جب تک کسان کی نمائندگی کسان اور مزدور کی نمائندگی مزدور نہیں کرے گا پاکستان میں جمہوریت دیوانے کے خواب سے زیادہ کُچھ نہیں ہوگی۔بدقسمتی سے دو فیصد اشرافیہ نے خلق خدا کوان کے پیدائشی حق سے محروم کر رکھا ہے،انہوں نے کہا کہ معمار وطن نے دُنیا کے لئے بطور ماڈل جمہوریت کے علیحدہ ملک کے حصول کو ممکن بنایا تھا78 برس کے باوجود وطن عزیز کے باسی حقیقی جمہوریت کے فیوض و ثمرات سے دانستہ نادانستہ طور پر محروم رہے اور رکھے گئے ، سِتم در ستم یہ کہ ذاتی مفاد کے لئے جمہوریت پر شبِ خون مارنے والے ہی جمہورت کے چیمپئن کہلائے گئے، خرابی نظام کی بدولت جمہوری سے زیادہ آمرانہ ادوار میں لوگوں نے سکون کا سانس لیا ۔مہذب اقوام اور معاشرے حقیقی جمہوریت کی سیڑھی چڑھ کر افراد کو ملت کا ستارہ بنانے میں کامیاب رہے مگر مملکتِ خداداد کے لوگ آج بھی بنیادی سہولیات و ضروریات سے ناآشنا ہیں، جاگیردارانہ و سرمایہ دارانہ نظام جمہوریت کو پنپنے نہ دینے کی اصل وجہ ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید