کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے کہا کہ بھارت کی روایت کے برخلاف ہاتھ نہ ملانے اور کھیل کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش کی گئی اس حرکت پر پاکستان کا کیا ردِ عمل ہونا چاہیے ؟ جواب میں تجزیہ کار شہزاد اقبال، ارشاد بھٹی، محمل سرفراز اور اعزاز سید نے کہا کہ آئی سی سی اس طرح کے رویے کی اجازت نہیں دیتا لیکن اس نے ایکشن نہیں لیا بلکہ یہ خبر سامنے آئی کہ میچ ریفری نے سلمان آغا سے کہا کہ آپ نے ہاتھ نہیں ملانا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ آئی سی سی ،بی سی سی آئی کے دباؤ میں ہے۔